’’آپ مجھے اپنا نمبر دے دیں۔۔کیونکہ‘‘مریم نواز نے سعودی عرب میں مقیم پاکستانی سے ان کا موبائل نمبر کیوں مانگا؟

سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز ایک بار پھر سوشل میڈیا پر سرگرم ہوگئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق مریم نواز سے ٹویٹر پر جب ایک صارف نےکہا کہ اس نے سعودی عرب کی واپسی منسوخ کردی ہے اور گوجرانوالہ میں نوازشریف کا استقبال کرکے انسے مصافحہ کرنا چاہتا ہے تو۔تو مریم نواز نے اس کا فون نمبر مانگ لیا اور ساتھ ہی یقین دہانی کرائی کہ لاہور میں نوازشریف سے ان کی خصوصی ملاقات کی کوشش کرینگی۔ٹویٹر پر صارفین نے نوازشریف کےلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا جس کا مریم نواز نے انفرادی طور پر جواب بھی دیا۔