مودی کے یار کو پہلا دھکا لگا تو جی ٹی روڈ پر آگئے۔ پی ٹی آئی رہنما بابر اعوان

تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء بابر اعوان نے میاں محمد نواز شریف کے جی ٹی روڈ سے لاہور واپسی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بابر اعوان کا کہنا تھا کہ جی ٹی روڈ کسی کے ابا کی جاگیر نہیں ہے ۔مودی کے یار کو پہلا دھکا لگا تو جی ٹی روڈ پر آگئے ۔مسلم لیگ ن انتشار پھیلانے سے باز رہے۔شاہد خاقان اور شہباز شریف اداروں میں ٹکراو چاہتے ہیں۔ پورے جی ٹو روڈ پر بندوق بردار لائے جا رہے ہیں۔اگر کچھ ہوا تو ایل این جی وزیر اعظم ذمہ دار ہوں گے۔اس پہلے بھی جی ٹی روڈ پر دو شو ہو چکے ہیں۔ایک جلوس سیاسی جج نے نکالا تھا اسکی نوکری تو بحال ہو گئی مگر انصاف بحال نہیں ہوا۔سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کے پاس بھاگنے کا کوئی راستہ نہیں۔انکا مزید کہنا تھا کہ مودی اسوقت بہت پریشان ہے اسے رائیونڈ سے ریلیف مل رہا تھا۔