وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے یو ٹرن لے لیا

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اپنے پہلے سرکاری حکم نا مے سے پھر گئے۔ وفاقی وزراء کے بیرون ملک دوروں سے متعلق پیشگی اجازت نامے کی شرط پلے نافذ کی ۔اب خود ہی ختم کر دی۔ نئے حکمنامے کہ مطابق وفاقی وزراء اور سیکرٹری ایک ساتھ بیرون ملک دورے پر روانہ ہو سکیں گے ۔یاد رہے کہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے وزارت عظمی سنبھالتے ہی جو پہلا حکمنامہ جاری کیا تھا اس کے مطابق وفاقی وزراء کے غیر ضروری غیر ملکی دوروں پر بابندی عائد کر دی تھی۔مزید وزراء کو غیر ملکی دوروں کے لئے پیشگی اجازت لینا بھی ضروری قرار دی گئی تھی۔