کنٹینر کی سیاست میں ایک اور کنٹینر کا اضافہ

کنٹینر کی سیاست میں ایک اور کنٹینر کا  اضافہ ہو گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن نے بھی اپنے بانی کے لیے ایک کنٹینر تیار کر والیا ہے ۔ نواز شریف اسلام آباد سے واپسی پر دس مقامات پر رُک کر کارکنان سے کنٹینر پر خطاب کریں گے ۔ سوشل میڈیا صارفین نے مسلم لیگ ن کی جانب سے کنٹینر کی تیاری پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی اور پی اے ٹی کے کنٹینرز پر تنقید کرنے والے خود کنٹینرز تیار کر وا رہے ہیں۔ خیال رہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف بروز بدھ اسلام آباد سے بذریعہ جی ٹی روڈ لاہور پہنچیں گے۔