سورج نے شاہ رخ خان کی بیوی کاچہرہ بدل دیا

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی خوبصورت بیوی گوری خان ان دنوں سخت پریشان ہیں اور ان کی پریشانی کی وجہ ہے ان کا خوبصورت چہرہ جو سورج کی تیز شعاعوں کو برداشت نہ کرسکا۔

بھارتی فلم انڈسٹری کے سپر اسٹار شاہ رخ خان کا شمار بالی ووڈ کے مصروف ترین اداکاروں میں ہوتا ہے جو 50 سال سے زائد عمر ہونے کے بعد بھی مسلسل کام میں مصروف ہیں۔ صرف شاہ رخ ہی نہیں بلکہ ان کی خوبصورت بیوی گوری خان بھی اپنے شوہر کے نقش قدم پر چلتے ہوئے مختلف سرگرمیوں میں مصروف رہتی ہیں۔